پی آئی اے کا عید پر کرایوں میں25 فیصد رعایت کا اعلان

September 16, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 18

کراچی ( یو پی پی) قومی ائیر لائن نے عید الاضحی پر اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے کرایوں میں25 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے کے ڈائریکٹرمارکیٹنگ خرم مشتاق کا کہنا ہے کہ اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے عید کے تینوں دن کرایوں میں خصوصی رعایت کا اطلاق قومی ائیر لائن کی بزنس کلاس، اکانومی پلس اور اکانومی کلاس پر ہوگا۔

Tags: