ماڈل ایان علی کو دیکھنے کیلئے جمع افراد آپس میں لڑپڑے

September 16, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 20

ایان جھگڑا کرنے والوں کو چپ کراتی رہیں، ماڈل پرفرد جرم پھر عائد نہ ہوسکی، نئی تاریخ مل گئی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل ایان علی کی پیشیاں جاری ہیں۔ ایک نئی تاریخ مل گئی۔ ضمانت کے بعد ماڈل ایان علی پر اس بار بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، بلکہ ایک نئی تاریخ مل گئی۔ پیشی بھگتنے کے بعد ایان علی عدالت سے باہر نکلیں تو ایکشن سین ہوگیا۔ ایان علی آگے بڑھ رہی تھی کہ کچھ افراد ان کے نظارے کیلئے آپس میں لڑ پڑے۔ ہنگامے میں ایان علی نے ٹھنڈے دماغ سے کام لیا اور جھگڑا کرنے والوں کو چپ کراتی رہیں۔ جھگڑے کے بعد گارڈز ایان علی کو لے کر آگے بڑھے تو ماڈل کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگو ں کا رش لگ گیا۔ ایان علی حسب معمول اپنے لباس اور انداز کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

Tags: