جے یو آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی، قاری عثمان

September 16, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 23

بلدیاتی امیدواروں کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی، کارکن امیدواروں کے نام دیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ با صلاحیت اور دیانتدار امیدواروں کو میدان میں لا کر مخالفین کو شکست سے دو چار کریں گے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور عوام سے رابطے کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو جے یو آئی ضلع کورنگی کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مولانا عبدالکریم عابد، مفتی عبدالحق عثمان قادری، فیض الرحمن و دیگر نے شرکت کی۔ قاری عثمان نے کارکنان سے کہا کہ وہ پینل کی تشکیل کیلئے امیدواروں کے نام فراہم کریں۔ بلدیاتی امیدواروں کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی اور انہیں ٹکٹ جاری کرے گی۔ مقامی سطح پر مختلف جماعتوں سے اتحاد اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کیلئے مذاکرات جاری ہیں انشاء اللہ جے یو آئی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔