150ارب کاترقیاتی پیکیج کراچی کے عوام کیلئے تحفہ ہے، ناصر حسین شاہ

September 16, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 35

دیگر اضلاع کیلئے بھی پیکیج دیں گے، بلدیاتی الیکشن میں مخالفین کا مقابلہ کریں گے، پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے 150 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج کراچی کے عوام کے لئے تحفہ ہے اور سندھ کے دیگر اضلاع کیلئے بھی اس نوعیت کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کا جمہوری انداز میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جس طرح اس نے ماضی میں اپنے خلاف بننے والے سیاسی اتحادوں کا عوام کی ووٹ طاقت سے مقابلہ کیا تھا۔ انشاء اللہ اس بار بھی سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں گے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پیپلز سیکریٹریٹ میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم، وقار مہدی اور راشد ربانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Tags: