ہر ایک کے کیریئر میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں، دپیکا پدوکون

September 16, 2015 3:57 pm0 commentsViews: 19

رنبیر آج فلاپ ہیں تو کل ضرور کامیاب بھی ہوں گے
رنبیر کپور بڑے اور اچھے فنکار ہیں
ان کے فلاپ ہونے پر تبصرہ نہیں کرسکتی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈو کون نے کہا کہ وہ رنبیر کپور کے فلاپ ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گی تاہم وہ ایک بڑے فنکار ہیں۔ اور انہوں نے تماشا میں بہت بڑا کام کیا ہے ایک تقریب کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر ان سے جب سوال کیا گیا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا اسٹارڈم رنبیر کپور کو فلاپ فزی سے نکالنے میں مدد فراہم کرے گا تو انہوں نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا یقین ہے کہ جو کوئی بھی کسی فلم میں کام کر رہا ہوتا ہے اس کی کامیابی اور ناکامی میں اس کا برابر کا حصہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ رنبیر کپور ایک بڑا اسٹار اداکار ہے اور ہر ایک کے کیریئر میں اتار چڑھائو آتے رہتے ہیں۔ آج رنبیر ناکام ہیں تو کل کامیاب ہوں گے۔

Tags: