استعفوں کے کیس پرسپریم کورٹ نے وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سمیت 97 فریقین کو نوٹس جاری کردیئے
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق کیس کی سماعت کی ‘عدالت نے پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کی درخواستوں کو اکٹھا کرنے کا حکم دیا اور وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سمیت 97 فریقین کو نوٹس جاری کردیئے‘ فریقین میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔