آزاد کشمیر ٹبل سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری

September 16, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 27

میر پور (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے ٹبل سیکٹر پر آج صبح بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ اور مارٹر گولے برسائے گئے‘ جس سے مکانات کو سخت نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی‘ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بھارت رینجرز حکام کے درمیان یہ طے پاگیا تھا کہ ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی نہیں ہوگی اور کسی بھی قسم کی فائرنگ اور گولہ باری سے گریز کیا جائیگا‘ اگر خلاف ورزی کی گئی تو پھر مشترکہ تحقیقات ہوں گی۔

Tags: