حبیب بینک انتظامیہ اور ملازمین کے درمیان تباہ

September 16, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 30

ملازمین کی تنخواہوں، الائونسز اور متعدد مراعات میں اضافے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب
کراچی( کامرس ڈیسک)حبیب بینک کی انتظامیہ اور حبیب بینک ورکرز فرنٹ آف پاکستان (سی بی اے) کے مابین طویل مذاکرات کے بعد تنخواہوں‘ الائونسز اور متعدد مراعات میں ریکارڈ اضافے کے حوالے سے دو سالہ معاہدہ طے پاگیا او ر فریقین نے اس پر دستخط کردیئے ہیں‘ سیلری پیکیج برائے سال2016-2015 کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں2 سال کیلئے ماہانہ اضافہ تقریباً13000 روپے ہوگا‘ دستخط کی تقریب سے قبل مقامی ہوٹل کے آڈیٹوریم میں ورکرز فرنٹ( سی بی اے) کی ایگزیکٹو اور جنرل کونسل کا مشترکہ اجلاس سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل ملک ظفر اقبال سمیت ملک کے چاروں صوبوں کے18 سے زائد اہم شہروں سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے شرکت کی اور معاہدہ کی توثیق کردی‘ اس معاہدہ کے تحت تمام ملازمین کی تنخواہوں میں سال2015 ء کیلئے2505 روپے ماہانہ جبکہ سال2016 کیلئے مزید7505 روپے ماہانہ اضافہ کیا گیا ہے۔

Tags: