نایاب پرندوں کا شکار کرنیوالوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت

September 16, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 39

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات گیان چند اسرانی نے سندھ میں تیتر کے شکار اور صالح پٹ میں نایاب پرندوں کے کے شکار سے متعلق اطلاعات کا سخت نوٹس لیا ہے – صوبائی وزیر نے کنزرویٹر وائلڈ لائف کو ہدایات دی ہیں کہ اس واقعہ کی رپورٹ تین دن میں پیش کی جائے اور شکاریوں کو فوری نایاب پرندوں کے شکار سے روکا جائے – انہوں نے کہا کہ کنزرویٹر صالح پٹ کے مقام کا دورہ کریں اور شکاریوں کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے۔

Tags: