11افراد کی ہلاکت کے بعد مسیحائوں کو رحم آگیا،ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم

September 16, 2015 4:02 pm0 commentsViews: 29

پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال بدستورجاری، ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
مریضوں کو پریشانی کا سامنا، 70سے زائد آپریشن ملتوی،ڈی جی رینجرز اور متعلقہ ایس ایس پی کو خط
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں11 افراد کی ہلاکت کے بعد آخر کار مسیحائوں کو رحم آہی گیا‘ جناح اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کے ینگ ڈاکٹرز نے2 روز سے جاری ہڑتال ختم کردی جبکہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال دوسرے دن بھی جاری ہے‘ اسپتال انتظامیہ نے احتجاج کرنیوالے ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جناح اسپتال اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کا یہ حال ہے جہاں دیر سے ہی سہی ینگ ڈاکٹروں نے ہیلتھ الائونس کی عدم ادائیگی کیخلاف 2 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے‘ جبکہ پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال جاری ہے۔ او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز ہڑتال کے باعث70 سے زائد آپریشن ملتوی کئے گئے تھے۔ جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر انیس بھٹی نے کہا ہے کہ ملازمین کے مطالبات ناجائز ہیں اور احتجاجی ملازمینکیخلاف ڈی جی رینجرز اور متعلقہ ایس ایس پی کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ احتجاج کے باعث 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر ترجمان جناح اسپتال جاوید جمالی کہتے ہیں کہ ہلاکتوں کی وجہ احتجاج بھی ہوسکتاہے۔اور طبعی بھی‘ گزشتہ روز گولی لگنے سے زخمی ہونیوالے شخص کے لواحقین طبی امداد کیلئے مارے مارے پھرتے رہے جبکہ احتجاج کرنیوالے مسیحاسیلفیاں لیتے نظر آئے۔

Tags: