غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف کارروائی شروع

September 16, 2015 4:03 pm0 commentsViews: 20

کراچی(اسٹاف رپورٹر) غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف کارروائی شروع‘ شہری انتظامیہ کی جانب سے کراچی کی مختلف شاہراہوں پر لگائے گئے غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ نے طارق روڈ اور اطراف کی سڑکوں کے کنارے لگے غیر قانونی سائن بورڈز اتار لیے۔حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر کی جا رہی ہے جو کہ3دن تک جاری رہے گی۔ شہر کی دیگر سڑکوں پر لگے غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف بھی آئندہ2روز میں کارروائی متوقع ہے۔

Tags: