ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کرکٹر محمد حفیظ کے اکائونٹس منجمد

September 16, 2015 4:02 pm0 commentsViews: 24

لاہور(نیو ز ڈیسک)ایف بی آر نے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ کے اکائونٹ منجمند کردیئے ہیں اور محمد حفیظ سمیت پی سی بی کو بھی نوٹس بھیج دیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے محمد حفیظ کو حکم امنتاع کی درخواست ختم ہونے پر دوبارہ ٹیکس ریکوری کیلئے نوٹس جاری کر دیاہے ،ایف بی آر کا کہناہے کہ محمد حفیظ کے ذمے2011سے 2012کے ٹیکس کے39لاکھ70ہزار روپے واجب الادا ہیں۔واضح رہے کہ ٹیکس کی ادائیگی سے متعلق محمد حفیظ نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا تھا لیکن اس کی مدت ختم ہونے کے بعد ایف بی آر نے دوبارہ نوٹس جاری کردیاہے۔

Tags: