پاک چین فوجی تعلقات نئی بلندیوں تک لے جائینگے، جنرل راحیل

September 16, 2015 4:03 pm0 commentsViews: 26

ہر طرح کی دہشت گردی کا ملکر خاتمہ کریں گے، ضرب عضب آپریشن جاری رہے گا، پاک فوج پر عزم ہے
آرمی چیف کا پاک چین مشترکہ مشقوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اظہار خیال
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہر طرح کی دہشت گردی کا مل کر خاتمہ کریں گے‘ پاک چین فوجی تعلقات نئی بلندیوں تک لے جائیںگے‘ دہشت گردی سے پاک پاکستان کے مقصد کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا‘ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اٹک میں بہادر رینج کا دورہ کیا جہاں پاک فوج کی اسپیشل فورسز اور چینی فوج کے درمیان مشترکہ مشقوں کی اختتامی تقریب ہوئی‘ وار یئر تھری کے نام سے ہونیوالی مشترکہ مشقیں سات ہفتوں تک جاری رہیں جس میں انسداد دہشت گردی آپریشنز پرخصوصی توجہ مرکوز کی گئی‘ اختتامی تقریب میں چینی فوج کا سینئر وفد جنرل لی فائی کی قیادت میں شریک ہوا۔ جنرل راحیل شریف نے مشقوں کے شرکاء کو پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کرنے پر مبارک باد دی‘ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں اسپیشل سروسز گروپ کی غیر معمولی کارکرگی کو سراہا‘ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق مشقوں کا مقصد دنوں ممالک کی افواج کو انسداد دہشت گردی کیلئے مزید مضبوط کرنا ہے۔

Tags: