جانوروں کا بیوپاری پر اسرار طور پر لاپتہ

September 16, 2015 4:07 pm0 commentsViews: 31

کراچی( کرائم رپورٹر)بھینس کالونی سے جانور وں کا بیوپاری پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ،پولیس نے واقعے کو ڈرامہ قرار دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سکھن کے علاقے بھینس کالونی مویشی منڈی سے بکروں کا بیوپاری پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا جس پر اس کا بھائی تھانے پہنچ گیا اور بھائی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروادی ،ڈی ایس پی محمداقبال نے بتایا کہ مغوی کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک شخص بکرا لینے آیا تھا اور10ہزار روپے کم ہو نے پر بھائی اس کے ساتھ گیا اور واپس نہیں آیا ہے ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ مغوی نے آخری فون قائد آباد مجید کالونی سے کیا تھا اور واقعہ ڈرامہ معلوم ہو تا ہے ،تاہم پولیس مزید تفتیش کرہی ہے ۔

Tags: