نارتھ ناظم آباد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن

September 16, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 23

سیفی کالج اور ناظم آباد جیم خانہ کیا طراف سے ٹھیلوں، پتھاروں اور ناکارہ گاڑیوں کے ڈھانچوں کا خاتمہ کیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سجاد حسین عباسی کی ہدایت پر محکمہ انسداد تجاوزات نے نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں واقع گورنمنٹ سیفی کالج کے اطراف قائم تمام تجاوزات کو ہٹادیا کارروائی گورنمنٹ سیفی کالج اور ناظم آباد جیم خانہ کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو اس درخواست کے بعد کی گئی کہ تجاوزات کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور سڑک اور فٹ پاتھ پر جگہ جگہ گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر رکاوٹوں کے باعث چلنا دشوار ہوگیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے بھاری مشینری کی مدد سے قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹایا جن میں پتھارے‘ ٹھیلے‘ کیبن‘ ڈینٹنگ‘ پینٹنگ‘ ورکشاپ‘ ناکارہ گاڑیاں‘ 3 عدد چنگ چی رکشہ کی باڈی‘ ایک جیپ اور ایک عدد مہران گاڑی کا ڈھانچہ شامل ہیں ضبط کیا گیا تمام سامان کے ایم سی اسٹور میں جمع کرادیا گیا ‘ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ مظہر خان نے تجاوزات قائم کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ یہاں تجاوزات قائم نہ کریں‘ بصورت دیگر انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑیگا۔ کراچی سے تمام تجاوزات کو ہٹایا جائیگا۔

Tags: