کورنگی، بم دھماکہ،2دکانوں کو جزوی نقصان

September 16, 2015 4:07 pm0 commentsViews: 32

دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس، پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
کراچی( کرائم رپورٹر) رات گئے کورنگی نمبر ساڑھے تین پر واقع ایک دکان میں دھماکہ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ جبکہ 2 دکانوںکو جزوی نقصان ہوا‘ تفصیلات کے مطابق رات گئے کورنگی نمبر 3½ پر واقع ایک دکان میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عوام کو دور کیا اور علاقے کو بھی گھیرے میں لے لیا‘ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیموں کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں‘ پولیس نے بتایا کہ دکان میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز بہت شدید تھی جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہوگئی تھی‘پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے‘ دکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے‘ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Tags: