فیسوں میں اضافے کیخلاف والدین کا احتجاج، اسکول انتظامیہ کی دھمکیاں

September 16, 2015 4:11 pm0 commentsViews: 29

فیس ادا نہ کرنے پر بچوں کے نام اسکول سے خارج کردیں گے، انتظامیہ، اضافہ ظلم ہے، والدین
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے نجی اسکولوں کی فیسوں میں من مانے اضافہ کے خلاف والدین کا احتجاج کئی روز سے جاری ہے۔ احتجاج کرنے والدین کو اسکول انتظامیہ نے دھمکیاں دینی شروع کردیں۔نجی اسکولوں نے فیسوں کی مد میں یکدم بیس سے تیس فیصد اضافہ کردیا ہے۔ جس کے خلاف والدین گزشتہ کئی روز احتجاج کر رہے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث نجی اسکولوں کی بھاری فیسوں کی ادائیگیاں پہلی ہی بہت مشکل سے کی جاتی ہے اور اب مزید اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔دوسری جانب بعض نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے احتجاج میں شریک والدین کو دھمکانا شروع کردیا ہے کہ اگر انہوں نے فیسوں کی ادائیگی نہ کی تو وہ انکے بچوں کا نام اسکول سے خارج کردیں گے۔

Tags: