صدر میں ڈاکوئوں نے شراب خانے سے 18 لاکھ روپے لوٹ لیے

September 16, 2015 4:08 pm0 commentsViews: 37

پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان نے سیکورٹی گارڈ اور پانچ ملازمین کو بھی تشددکانشانہ بنایا
ڈیفنس میں چار مسلح ملزمان کار سوار خاتون سے پانچ لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار
تین مسلح ڈاکوئوں نے ڈیفنس میں بنگلے پر دھاوا بول کر لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا
کراچی( کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں مسلح ڈکیتوں نے شراب خانے سے 18لاکھ ،خاتون سے5لاکھ اور بنگلے سے لاکھوں روپے نقد اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ،پولیس نے تمام واقعات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق صدر کے علاقے لکی اسٹار پر قائم شراب خانے پر پولیس کی وردی میں ملبوس6مسلح ملزمان نے دھاوا بول کر شراب خانے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ اور 5ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد کانٹر میں موجود 18لاکھ روپے نقد اور13موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہو گئے ،علاقہ پولیس نے واردات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ڈیفنس کے علاقے فیز ون میں واقع گولڈ مارک شاپنگ سینٹر کے قریب کار سوار خاتون سے4مسلح ملزمان 5لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔گذری کے علاقے ڈیفنس میں واقع بنگلے پر3مسلح ملزمان نے دھاوا بول کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی ،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی ہو گئی ہے اور جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔

Tags: