ملیر میں کچی شراب تیار کرنے والی فیکٹری پر پولیس کا چھاپہ

September 16, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 51

ہزاروں لیٹر کچی شراب بر آمد، منشیات کے اڈے سے400 کلو بھنگ بھی پکڑی گئی
مویشی منڈی سہرا ب گوٹھ سے مقابلے کے بعد کالعدم تنظیم کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر)ملیر سٹی پولیس نے سالار گوٹھ اور داد گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہو ئے کچی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ہزاروں لیٹر کچی شراب برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی میں منشیات کے اڈے سے 400کلو بھنگ برآمد کی پولیس نے بتایا کہ آپریشن میں4ملزمان کو گرفتار اور10مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر مویشی منڈی سہراب گوٹھ پر کارروائی کے بعد 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

Tags: