بلدیہ وسطی پر اربوں روپے واجبات کا بوجھ ڈالنے کا منصوبہ

September 16, 2015 4:10 pm0 commentsViews: 22

ترقیاتی فنڈز نہ ہونے کے باوجود ضلع وسطی کے حکام نے سینکڑوں ٹینڈرز طلب کرلیے
افسران مالی فائدے کے لیے محکمے کو مقروضی بنارہے ہیں، تحقیقاتی ادارے خاموش
کراچی (سٹی رپورٹر) بلدیہ وسطی میں افسران کی بدترین لوٹ مار،بلدیہ وسطی کو کروڑوں کے بعد اربوں کے واجبات میں مبتلا کرنے کے منصوبے پر کام جاری، عید الاضحی کے موقع پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کے کاموں کے ساتھ ساتھ پارکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے طلب کئے گئے61 ٹینڈرز 16ستمبر کو اوپن کرنے کی تیاریاں، سیکریٹری بلدیات‘ وزیر بلدیات سمیت تحقیقاتی داروں کی پر اسرار خاموشی تفصیلات کے مطابق بلدیہ ضلع وسطی کے حکام نے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہوکر آنے والے عوامی نمائندوں کیلئے اربوں روپے کے واجبات چھوڑ کر جانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی میں عید الاضحی کے ضروری کاموں کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کے بھی ٹینڈرز طلب کرلئے گئے ہیںذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کے حکام اپنے ذاتی مقاصد کیلئے ترقیاتی فنڈنہ ہونے کے باوجود ادارے کو سنگین بحران میں مبتلا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ وسطی کے افسران مبینہ طور پر بھاری مالی فائدے کے لئینہ صرف ادارے کو مقروض کر رہے ہیں بلکہ ٹھیکیداروںکو بھی مالی نقصان پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شہر میں سیوریج اوورفلو کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت
ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر طارق روڈ پرسیوریج لائن12گھنٹے میں تبدیل کردی گئی
کراچی ( سٹی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین فرید نے اہم تجارتی علاقہ طارق روڈ پر سیوریج لائن کے سنک ڈاؤن کے باعث سیوریج اوور فلو کا سختی سے نوٹس لیا اور فوری طورپر لائن کی ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی کے احکامات دیئے ، واٹر بورڈ کے عملہ نے سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام 12 گھنٹے میںمکمل کر لیا تا کہ اس مصروف ترین علاقہ میں شہریوں کو آمدورفت میں دشواری لاحق نہ ہو ایم ڈی واٹر بورڈ نے تبدیل کی جانے والی لائن کے کام کا ازخود معائنہ کیا ،اس موقع پر انہوں نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اور چیف انجینئر زکو ہدایت کی کہ شہر کے کسی بھی علاقہ میں سیوریج اوور فلو کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے اور سیوریج اوور فلو اور پانی کے رساؤ فوری طور پر بند کر دیئے جائیں ، انہوں نے اس موقع پر تاجروں اور شہریوں سے بھی ملاقات کی ، دریں اثناء ایم ڈی واٹر بورڈ نے عیدالاضحی کے موقع پر سہراب گوٹھ پر قائم مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا، ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز ، چیف انجینئربلک، WTM اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے، ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے مویشی منڈی میں پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں پانی کی فراہمی کو ٹینکرز سے جاری رکھا جائے اس سے واٹر بورڈ کو خاطر خواہ آمدنی ہونی چاہئے جتنے بھی ٹینکرز فراہم کئے جائیں انکا مکمل حساب موجود ہونا چاہیئے۔

Tags: