پاکستانی اداکار عمران عباس کنگنا رناوت کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند

September 16, 2015 4:12 pm0 commentsViews: 71

فلم کوئن میں کنگنا کی اداکاری سے بہت متاثر ہوا ہوں
وہ ایک فطری ادکارہ ہے‘ ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگے گا
کراچی ( کلچرل ڈیسک) پاکستانی اداکار عمران عباس بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ عمران عباس نے کہا ہے کہ فنی زندگی میں ’’ عاشقی2‘‘ میں آفر ملنے کے باوجود کسی اور فلم کی بناء پر انکار کا افسوس رہے گا جب بھی اس فلم کے گانے کسی کو گنگناتے سنتا ہوں تو بہت تکلیف ہوتی ہے‘ اتنی اچھی فلم میرے ہاتھ سے نکل گئی جس کا پچھتاوا کافی دیر تک تڑپاتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ6 سال قبل بھارتی فلموں کے مقبول ہدایت کار راج کما سنتوشی نے تین فلموں کیلئے مجھے سائن کیا تھا مگر دونوں ممالک کے درمیان حالات کی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ مجھے ’’ رام لیلا‘‘ اور ’’ باس‘‘ کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن سب سے زیادہ افسوس ’’ عاشقی2‘‘ میں کام نہ کرنے کا ہوا۔ بھارتی ہدایتکاروں راج کمار ہیرانی اور سنجے بھنسالی کی ہدایت میں فن کے جوہر دکھانا چاہتا ہوں اور اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے‘ فلم کوئین میں ان کے کام سے متاثر ہوں ہ واقعی فطری اداکارہ ہیں‘ یہ اتفاق ہے کہ ہم دونوں کا ایکٹنگ اسکول ایک ہی ہے۔

Tags: