آئل ٹینکرز مالکان کی یکم اکتوبر سے ہڑتال کی دھمکی

September 16, 2015 4:12 pm0 commentsViews: 31

حکومت تمام پرانے اورنئے ٹیکس ختم کرے، کراچی میں احتجاجی ریلی سے رہنمائوں کا خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس نظام کے خلاف یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی دے دی‘ کراچی میںآئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ٹیکس سسٹم کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم نے کہا کہ حکومت خدمات پر ٹیکس اور ٹیکس نظام میں موجود دیگر خامیوں کو ختم کرے‘ ورنہ یکم اکتوبر سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات اور پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی فراہمی بند کردی جائیگی۔ سپریم کونسل آف ٹرانسپورٹرز اور یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت ناجائز طور پر ٹرانسپورٹر پر عائد کردہ نئے اور پرانے ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرے۔

Tags: