بلدیہ عظمیٰ اسپتالوں کے بیرون ملک مقیم ملازمین کی فہرستوں کی تیاری

September 16, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 28

پہلے مرحلے میں 34 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا جائے گا
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں اسپورٹس ایونٹس کے نام پر ڈھائی کروڑ روپے کی لوٹ مار کی تحقیقات بھی شروع
کراچی(رپورٹ۔فرید عالم)بلدیہ عظمیٰ کراچی میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف جاری آپریشن تیز کردیا گیا گذدرآباد جنرل ہسپتال اورکراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کے بیرون ملک مقیم 06ڈاکٹرزاور پیرا میڈیکل اسٹاف میں شامل 18ملازمین کو ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے تنخواہیں ادا کرنے کا انکشاف‘تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈ منسٹریٹر سجاد حسین عباسی اور میٹروپولیٹن کمشنر کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سلمی کوثر نے محکمہ صحت میں گھوسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ساتھ بدعنوانیوں کے خلاف بھرپور کارورائی کا آغاز کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیںجبکہ پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے 134ڈاکٹرز وپیرا میڈیکل اسٹاف کو نوکریوں سے برطرف کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے،بلدیہ کراچی کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے79 ملازمین جن میں ڈاکٹرز ،نرسز،پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں،جبکہ 31ایسے ملازمین جو لمبے عرصے سے غیر حاضر ہیں ان کے خلاف بھی نوکریوں سے برطرفی کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے جبکہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیز کے18 غیر حاضر ملازمین کی تنخواہیں روک کر محکمانہ کارروائی شروع کی گئی ہے ذرائع کے مطابق گذدرآباد جنرل اسپتال کے 3ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر نعیم الرحمان ،ڈاکٹر ندیم الدین،ڈاکٹر ثنا مجیب ،کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز کے ڈاکٹر منصور سرور،ڈاکٹر افشاں نعیم،ڈاکٹر قرۃ اشعر طویلعرصے سے بغیر اطلاع دیئے اپنی ملازمتوں سے غیر حاضر ہیں جبکہ مذکورہ تمام ڈاکٹرز کو اسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے تنخواہیں ادا کی جارہی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز سینئر ڈائریکٹر نے غیر حاضر تمام ڈاکٹرز کی سروس بکس،پرسنل فائلز،پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈکی فوٹو کاپی کے ساتھ مذکورہ دونوں اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹکو آج سہ پہر3بجے اپنے دفتر طلب کر لیا ہے ،علاوہ ازیںمحکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں اسپورٹس ایونٹس کے نام پر ڈھائی کروڑ روپے کی مبینہ لوٹ مار پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Tags: