عمران فاروق کی پانچویں برسی آج منائی جائیگی

September 16, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 29

ایم کیو ایم کے دفاتر میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی ہوگی
برسی کے اجتماعات میں شہید انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام ایم کیو ایم کے شہید کنوینر اور ’’ شہید انقلاب‘‘ ڈاکٹر عمران فاروق کی پانچویں برسی ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ برسی کے سلسلے میں مورخہ16 ستمبر 2015 ء بروز بدھ کو ملک بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر بعد نماز ظہر تا عصر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گرائونڈ عزیز آباد میں ہوگا۔ برسی کے اجتماعا ت میں شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائیگااور ان کی تحریکی خدمات کو سراہا جائیگا۔ عمران فاروق کو پانچ سال قبل آج ہی کے دن لندن میں تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کا دعویٰ ہے کہ وہ قاتلوں کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔

Tags: