سندھ بھر میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد
کراچی( نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر تبادلوں اور تقرریوںپابندی عائد کردی ہے جس کے بعد چیف سیکریٹری نے تمام صوبائی محکموں کو حکم جاری کیا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کی تکمیل تک تبادلے تقرریاں نہ کی جائیں کیوں کہ صوبہ بھر میں بلدیاتی الیکشن ہورہے ہیں۔