امریکی یونیورسٹی میں پروفیسر قتل‘ طلبہ محصور

September 16, 2015 4:16 pm0 commentsViews: 23

واشنگٹن( نیوزڈیسک)امریکی ریاست مسی سیپی کی ڈیلٹا اسٹیٹ یونیورسٹی میں تاریخ کے ایک پروفیسرکوگولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے معاون پروفیسر ایتھن شِمت کی ہلاکت کے الزام میں یونیورسٹی کے ایک اور ملازم، شنون لیمب کو تلاش کیا جارہا ہے۔ ایتھن کو کیمپس کی ایک عمارت میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔شوٹنگ کی اطلاع کے بعد مسی سیپی کے شہر کلیولینڈ میں واقع یونیورسٹی کے طلبا اور عملہ کئی گھنٹوں تک محصور رہا، چونکہ گولی چلنے کے واقع کے بعد،پولیس نے اسکول کی راہگزر کو بند کر دیا تھا۔

Tags: