آج صبح‘ آرمی چیف فوری طور پر پشاور پہنچ گئے

September 18, 2015 4:08 pm0 commentsViews: 17

جنرل راحیل شریف پی اے ایف کیمپ حملہ میں زخمیوں کی عیادت اور پشاور کور کمانڈر سے ملاقات کریں گے
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک) آج پشاور میں دہشت گرد حملے کے بعد آرمی چیف فوری طور پر پہنچ گئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور میں کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف پشاور میں بڈھ بیر پی اے ایف کیمپ کا معائنہ اور زخمی ہونے والے افراد اور فوجی جوانوں کی سی ایم ایچ اسپتال میں عیادت کریں گے۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے بڈھ بیر پی اے ایف پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد فوری طور پر آپریشن کی نگرانی شروع کر دی۔

Tags: