پشاور دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین

September 18, 2015 4:08 pm0 commentsViews: 23

چوہدری نثار‘ سراج الحق‘ فضل الرحمن‘ اسفند یار ولی‘ بلاول‘ طاہر القادری و دیگر کی شدید مذمت
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پی اے ایف کیمپ پر دہشت گرد حملے کوناکام بنانے پر پاک فوج اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے‘ دوسری جانب امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ علامہ طاہر القادری‘ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سابق صدر آصف زرداری ‘سابق صدر پرویز مشرف ‘عوامی نیشنل عوامی پارٹی کے اسفندیار ولی‘ غلام احمدبلور سمیت اہم سیاستدانوں نے پشاور دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Tags: