بلدیاتی انتخابات کراچی کیلئے 150 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج منجمد کرنے پر غور

September 18, 2015 4:11 pm0 commentsViews: 35

سندھ اور پنجا ب کی حکومتیں ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے نئے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز منجمد کردیں
الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کو اسلام آباد طلب کرکے ہدایت جاری کردیں
کراچی( اسٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ پنجاب کی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات سے قبل نئے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ منجمد کردیئے جائیں ‘یہ ہدایت اس لئے جاری کی گئی ہے کہ حکمران سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیاسی فائدہ نہ اٹھاسکیں اور تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کیلئے یکساں مواقع میسر آسکیں‘ کراچی کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے150 ارب کے ترقیاتی پیکیج کو منجمد کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے‘ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات کو سندھ و پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز محکمہ ترقیات و منصوبہ بندی کو اسلام آباد طلب کرکے ہدایت جاری کی ہیں کہ صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا انتخابی شیڈول جاری کردیا گیا ہے‘ لہٰذا نئے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز منجمد کردیئے جائیں اور جو فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں ان پر ترقیاتی کام رکوایا جائے۔

Tags: