عیدالاضحی پر ملک بھر میں 24 سے 27 ستمبر تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

September 18, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 17

لاہور ( نامہ نگار) وزارت پانی و بجلی نے عید الاضحی پر ملک بھر میں 24 سے 27 ستمبر تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلہ میں وزارت پانی و بجلی نے لیسکو اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں، وزارت پانی و بجلی نے تقسیم کار کمپنیوں سے کہا ہے کہ جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز پورے ملک میں عیدالاضحی کے موقع پر بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ عید کے دنوں میں کوئی شکایت موصول نہ ہو۔

Tags: