متحدہ کے ناراض ارکان اسمبلیوں میںواپس آئیں‘ شیخ رشید

September 18, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 21

کراچی ( نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال کو بہتر بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو نہیں وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف کو سوچنا ہوگا، بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ناراض اراکین اسمبلی کو واپس اسمبلی میں آنا چاہئے اور اپنے مسائل کو اسمبلی کے فلور پر آکر حل کریں۔ جمہوریت کی بقاء کیلئے یہ ہی اچھا عمل ہوگا۔ سیاسی جماعتوں کو ٹارگٹڈ آپریشن سے پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔

Tags: