غیر قانونی 77 ہورڈنگز اتار دیئے گئے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ لوکل ٹیکسز نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر غیر قانونی اور غیر معیاری اشتہاری ہورڈنگز کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے 9 سے 16 ستمبر کی شب تک جمشید زون، گلشن زون، ناظم آباد زون، گلبرگ زون اور لیاقت آباد میں مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 77 ہورڈنگز اتار دیئے۔