محمود آباد کے مدرسے سے مہتمم اہلیہ اور بیٹے سمیت گرفتار

September 18, 2015 4:21 pm0 commentsViews: 23

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی سلامتی کے اداروں نے محمود آباد نمبر 3 کے ایک مدرسے پرچھاپہ مار کر مہتمم محمد خان ربانی‘ خاتون اورایک بچے کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ ذرائع کے مطابق حراست میں لی گئی خاتون اور بچہ مہتمم کی اہلیہ اور بیٹا ہے‘ انہیں ایک ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے‘ ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے‘ رابطہ کرنے پر بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کی تصدیق کی ۔

Tags: