پرویز مشرف تنہائی کا شکار بیرون ملک جانے کی کوشش

September 18, 2015 4:22 pm0 commentsViews: 24

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدرنے متحدہ مسلم لیگ کے قیام کی کوششوں میں ناکامی کے بعد بیرون ملک جانے کا فیصلہ کیاہے‘ وہ اس وقت تنہائی کا بھی شکار ہیں‘ ان کے دوستوں نے ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ کم کردیاہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی کے باعث ان کی سرگرمیاں بھی محدود ہوچکی ہیں۔

Tags: