جناح اسپتال میں ہڑتال پانچویں روز میں داخل، 400 آپریشن ملتوی

September 18, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 18

مریضوں کو مشکلات کا سامنا ، ہیلتھ الائونس ملنے تک ہڑتال جاری رہے گی، ڈاکٹرز و طبی عملہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں پیرا میڈیکل اسٹاف اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے چوتھے روز جمعرات کو بھی ہڑتال کی گئی‘ ہڑتال کے باعث اسپتال میں داخل مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ طبی عملے کے کام نہ کرنے کے نتیجے میں تقریباً400 سے زائد آپریشنز ملتوی کردیئے گئے ‘آج بھی اوپی ڈیز بند رہیں‘ پیرا میڈیکل اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہیلتھ الائونس کی فراہمی تک او پی ڈی سمیت تمام وارڈز میں کام نہیں کریں گے‘ بعد ازاں جناح اسپتال کے ملازمین نے سیکریٹری صحت سندھ اور اسپتال انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا تاہم چند ملازمین نے جمعہ کو بھی ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Tags: