کراچی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں عملے کی چھٹیاں منسوخ

September 18, 2015 4:29 pm0 commentsViews: 22

کراچی( نیوز ڈیسک) میٹرو پولیٹن کمشنر سمیع صدیقی نے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں مسنوخ کردیں‘ ذرائع کے مطابق کمشنر میٹرو پولیٹن نے اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔ سمیع صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کے سابق 42 میڈیکل سینٹر بحال کردیئے ہیں‘ اسپتال میں عملہ24 گھنٹے دستیاب ہوگا۔ کمشنر میٹرو پولیٹن نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک کی صورت میں متاثرین ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔

Tags: