معطل ایس ایچ او بریگیڈ غلام حسین مدد گار15 پر تعینات‘ بھتہ وصولی شروع

September 18, 2015 4:30 pm0 commentsViews: 28

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے حکم پر ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے سابقہ ایس ایچ او بریگیڈ ایس آئی پی غلام حسین جونیجو کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا ہے‘ اس کے باوجود ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے سابقہ ایس ایچ او غلام حسین جونیجو کو دوبارہ کراچی ایسٹ مددگار 15 پر تعینات کردیا ہے‘ مدد گار 15 پر چارج سنبھالتے ہی پولیس نفری سے بھتہ وصولی شروع کردی ہے‘ پولیس نفری سے کھلے عام500 روپے سے1000 روپے تک وصول کرتا ہے‘ سابقہ ایس ایچ او بریگیڈ انسپکٹر غلام حسین جونیجو نے سپریم کورٹ معزز عدالت اور فرض شناس ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

Tags: