عید پر انٹر سٹی بسوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کرنے دیں گے‘ کمشنر

September 18, 2015 4:29 pm0 commentsViews: 25

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہری انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر انٹر سٹی بسوں کے مالکان کو کرایوں میں اضافہ کی اجازت نہیں دی جائیگی اور مقررہ سرکاری کرایوں میں موثر طور پر عملدرآمد کرایا جائیگا‘ کمشنر کراچی نے عید الاضحی کے موقع پر انٹر سٹی بسوں کے کرائے چیک کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کی نگرانی میں مانیٹرنگ کمیٹی قائم کردی ہے‘ یہ فیصلہ کمشنر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

Tags: