پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 27ستمبر کو ہوگا
ہرارے میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوگی
ہرارے( نیوز ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی27 ستمبرکو ہرارے میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ دونوں ٹی ٹوئنٹی میچزشام4بجے شروع ہوں گے‘ جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بجے شروع ہوں گے۔ دو ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔