200 سے 400 اضافی یونٹ کے بل بھجوادیئے

September 18, 2015 4:40 pm0 commentsViews: 53

صارفین کو اوور بلنگ بل کی شکایات پر بجلی چور اور کنڈا مافیا قرار دیا گیا‘ بھاری بلوں کی لازمی ادائیگی کی ہدایت
ہزاروں روپے کے بلوں کے اجراء سے کم آمدنی والے طبقے میں شدید بے چینی ‘ کے الیکٹرک عوام کو بھوکا مارکر تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے
کراچی( مارکیٹ رپورٹر)کے الیکٹرک نے اوور بلنگ کے جواز کیلئے کنزیومر کی بڑی تعداد کو جاری ماہ میں200 اضافی یونٹ کے بل بھیج دیئے گزشتہ ماہ کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ یونٹ چارجز سلیب کے تحت 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ 10 روپے مقررکیا گیا تھا کے الیکٹرک نے رواں ماہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو اضافی بلنگ کرتے ہوئے200سے400 یونٹ بڑھا کر بل روانہ کئے صارفین کی بڑی تعداد نے جب شہر کے مختلف بلنگ کنٹرولر سے اضافی بل کی شکایت کی تو انہیں بجلی چور‘ نیوٹرل بریکر اور کنڈا مافیا قرار دیتے ہوئے بھاری بلوں کی لازمی ادائیگی کرنے کو کہا گیا۔ ان ہزاروں روپے کے بلوں کے اجراء سے کم آمدنی والے طبقے میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔ کنزیومرز کا کہنا ہے کہ اب کے الیکٹرک عوام کو بھوکا مار کر تجوری بھرنے میں مصروف ہے‘ صوبائی وار وفاقی حکومت کے الیکٹرک پر عدم اعتماد کے اظہار سے آگے نہیں بڑھیں جبکہ نیپرا نے ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کے الیکٹرک کو یونٹ چارج میں اضافے کی کھلی چھوٹ دے رکھی جبکہ کے الیکٹرک کے افسران پالیسی کے تحت کبھی آپریشن برق ار کبھی اضافی بلنگ کے ذریعے لوٹنے میں مصروف ہیں‘ شیڈول تین کے تحت بجلی کی چوری کا الزام لگا کر کے الیکٹرک لاکھوں کنزیومر کی توہین کررہی ہے‘ متاثرہ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی کیخلاف نوٹس لیا جائے‘200 اضافی یونٹ کی جعلی بلنگ کو روکا جائے۔

Tags: