عیدالاضحی کے انتظامات:واٹربورڈ کا تمام فیلڈ اسٹاف الرٹ

September 18, 2015 4:44 pm0 commentsViews: 24

شہر بھر سے عید گاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کو فوکل پوائنٹ قرار دے دیا گیا، ایم ڈی واٹر بورڈ
مرکزی سڑکوں پر سیوریج سسٹم اور مین ہولز کو آلائشوں سے محفوظ رکھنے کیلئے نگرانی کی جائے گی
کراچی ( سٹی رپورٹر) صوبائی وزیرِ بلدیات و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سیّد ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے عیدالاضحی کے موقع پر ترجیحی بنیادوںشہر میں فراہمی و نکاسی آب اور عوامی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے اہم اقدامات کا آغاز کردیاہے عیدگاہوں،مساجد اور امام بارگاہوں کو فوکل پوائنٹ قرار دے دیا گیا افسران سمیت تمام فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ایم ڈی واٹربورڈ نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ،ضلعی چیف انجینئرز،سپرنٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹیو انجینئر سمیت تمام فیلڈ اسٹاف کو فرائض منصبی کی ادائیگی خصوصاً ایام عید کے دوران شہریوں کو پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کو بہتر انداز میں رواں رکھنے کے لئے چوکنا رہنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ عید کے ایام میں عید گاہ ،مساجد امام بارگاہوں کو فوکل پوائنٹ قرار دیدیا جائے ، جہاں سے علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کیلئے فوری طور پر عملدرآمد کے لئے عملہ موجود رہے گا ، فوکل پوائنٹ پر موجود عملہ مرکزی سڑکوں شاہراہوں سیوریج سسٹم اور مین ہولز کو آلائشوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ضلعی میونسپل کارپوریشن اور کے ایم سی کے حکام سے رابطے میں رہیں گے اور ضروری اقدامات کریں گے،شہر میں سیوریج کے پانی کے اوور فلو کو روکنے کے لئے قائم کردہ خصوصی کمیٹی مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صورتحال کی نگرانی کرے گی انہوں نے کہا کہ سڑکوں میدانوں فٹ پاتھ سمیت دیگر جگہوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں اٹھانا ضلعی اور کراچی میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے تاہم اس خدشہ کے پیش نظر کہ جانوروں کی آلائیشوں اور باقیات مین ہولز ،سیوریج لائنوں یا اس کے قریب نہ پھینکی جائیں ایسے علاقوں کی نگرانی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو پانی کی مسلسل فراہمی اور نکاسی آب کا نظام معمول کے مطابق چلتا رہے اس سلسلے میں واٹر بورڈ کے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز اورXEN، ضلعی میونسپل کارپوریشنز اور کے ایم سی سے رابطے میں رہیں۔

Tags: