عبداللہ بلوچ کرکٹر کی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کی شرکت

September 18, 2015 4:44 pm0 commentsViews: 28

کراچی( کرائم رپورٹر)لیاری میں رینجرز اور پولیس کے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے عبداللہ بلوچ عرف کرکٹرکی نماز جنازہ عمرلین کی مقامی مسجد میں اداکی گئی ،اس دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی ،نمازجنازہ میں رکن اسمبلی شاہجہاںبلوچ ،جاوید بلوچ ،پیپلز پارٹی کے عہدیدار نجمی عالم ،حاجی قاسم و دیگر کارکنان شامل تھے ،نمازجنازہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ بلوچ جرائم پیشہ نہیں تھا ،پیپلز پارٹی کا سینئرکارکن کے ساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیور اور سماجی کارکن بھی تھا ،عبداللہ کے رشتے داروں نے الزام عائد کیا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گھر سے حراست میں لیا تھا جب عبداللہ کے گھرپر چھاپہ مار ا تو اسکے تین بھانجے جو ایران سے آئے ہوئے تھے وہ بھی موجود تھے لیکن انکو مواچھ گوٹھ روڈ پر چھوڑدیا تھا ،تاہم عبداللہ بلوچ کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کردی گئی ۔