کراچی میں دو ایس پیز کی تقرری

September 18, 2015 4:48 pm0 commentsViews: 29

کراچی( کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ نے دو ایس پیز کے تقرریوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایس پی عابد قائمخانی کو انوسٹی گیشن زونIIاور ایس پی حسن سردار کو ایس پی گلشن اقبال ڈویژن تعینات کردیا ہے ۔

سندھ پولیس نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت اختیارات مانگ لیے
رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کو سب جیل قرار دینے کی تجویز بھی حکومت کو پیش کردی گئی
کراچی( کرائم رپورٹر)سندھ پولیس نے بھی تحفظ پاکستان آرڈنینس کے تحت اختیارات مانگ لیے ہیں جبکہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹرسب جیل قرار دینے کی سفارش کردی ہے ۔ایڈیشنل آئی جی کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رینجرز ، ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی پنجاب کی طرح سندھ پولیس کو بھی پی پی اے کے تحت اختیارات دیئے جائیں اور پولیس کو کسی بھی ملزم کو 90روز تک تفتیش کے لیے اپنے پاس رکھنے کے اختیارات دئیے جائیں ،خط میں لکھا گیا ہے کہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کو سب جیل قرار دیا جائے جہاں90روز کے لیے تحویل میں لیے گئے ملزمان کو رکھا جاسکے ۔

قربانی کی کھالیں گھر گھر جا کر اورکیمپ لگا کر جمع کرنے پرپابندی
کھالوں کیلئے گاڑیوں پر لائوڈاسپیکر، مساجد، مدارس سے اعلانات کی اجازت نہیں ہوگی
عید کے تینوں دن اسلحہ، ڈنڈا اور سلاخیں لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی
کراچی( کرائم رپورٹر) محکمہ داخلہ سندھ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے مطابق ضابطہ اخلاق پر دستخط کرنے والی تنظیمیں اور فلاحی ادارے ہی کھالیں جمع کرسکیں گے‘ ضابطہ اخلاق کے مطابق کھالیں جمع کرنے کیلئے کمشنریا ڈپٹی کمشنر سے پیشگی تحریری اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا‘ جب کہ کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی اور ضابطہ اخلاق پر دستخط کرنے والی تنظیمیں اور فلاحی ادارے ہی کھالیں جمع کرسکیں گے‘ تاہم کسی بھی فلاحی ادارے یا تنظیم کو گھر گھر جا کر کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی‘ محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ ضابطے کے مطابق گاڑیوں پر لائوڈ اسپیکر ‘ مساجد‘ مدارس سے اعلان کی اجازت نہیں ہوگی اور عید کے تینوں دن ڈنڈا‘ سلاخیں یا اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہوگی جب کہ کھالوں کی منتقلی کیلئے پولیس اور ڈپٹی کمشنر کو پیشگی پلان دینا ہوگا۔

Tags: