ٹریفک اہلکارں کی سیکورٹی کیلئے 300پولیس اہلکار تعینات

September 18, 2015 4:49 pm0 commentsViews: 26

ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے شہر سے غیرقانونی تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا
سڑکوں پر جانوروں کی خریدوفروخت پر پابندی ہوگی، ایڈیشنل آئی جی کا اجلاس سے خطاب
کراچی(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک آفس میں اہم سطح کا اجلاس ہوا، جسکی صدارت ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس خادم حسین بھٹی نے کی، اجلاس میں تمام ضلعوں کے ایس ایس پیز ٹریفک اور اے ڈی آئی جی پی ٹریفک نے شرکت کی۔ اجلاس کے اہم نکات درج ذیل ہیںٹریفک پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے سلسلے میں آر آر ایف کے 300جوانوں کی آج سے تعیناتی کر دی گئی۔شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا جس میں شہر میں قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے انسدادِ تجاوزات سیل کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور اُن تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا کہ دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے عناصر کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔عید سے قبل سڑکوں کے کناروں پر جانوروں کی خریدو فروخت کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے لہٰذا سڑکوں پر جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد رہے گی اس سلسلے میں A.Cصاحبان اور متعلقہ ایس ایچ او صاحبان کے اقدامات کا جائزہ لیا اور اس بات پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔

Tags: