کراچی آپریشن: 2 بڑی سیاسی جماعتوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا

September 18, 2015 4:49 pm0 commentsViews: 27

رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیوں نے کاروبار کو بام عروج پر پہنچا دیا‘ آپریشن کا دائرہ اب مزید وسیع کردیا گیا
آپریشن نے اب قومی سیاست میں بھی ہلچل مچادی ہے مگر اس سے کراچی میں امن لوٹ آیا ہے‘ برطانوی جریدے کی رپورٹ
کراچی( نیٹ نیوز) کراچی آپریشن سے شہر میں دہشت گردی اور جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے‘ آپریشن نے اب قومی سیاست میں بھی ہلچل مچادی ہے‘ برطانوی جریدے اکنامسٹ کے مطابق رینجرز کی تابڑ توڑ کارروائیوں نے جہاں کاروبار کو بام عروج بخشا وہاں دو بڑی سیاسی جماعتوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان بھی لگادیا گیا ہے‘ برطانوی جریدے اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے تاجر کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن کے دو سال بعد کاروباری سرگرمیوں میں 70 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے‘ پہلے ہر وقت ڈکیتی اور رہزنی کا خوف رہتا تھا لیکن اب وہ بھی خاصا کم ہوگیا ہے‘ بھتہ خوری کے لئے باقاعدگی سے آنیوالے اب نہیں آتے‘ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2013 ء سے جاری کراچی آپریشن کا دائرہ اب وسیع کردیا گیا ہے۔ رینجرز کے مطابق آپریشن کے دوران پکڑے گئے جرائم پیشہ افراد کے سندھ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے تھے۔ مسلسل کارروائیوں پر دونوں جماعتوں نے رینجرز پر اعتراض کیا۔ وفاقی اداروں پر اختیارات سے تجاوز کا الزام بھی لگایا اور بعد میں دونوں جماعتوں نے تنقید کا رخ وزیراعظم نواز شریف کی طرف موڑ دیا‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کا امن لوٹ آیا۔

Tags: