پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں کو روکاجائے، صارم برنی

September 18, 2015 4:49 pm0 commentsViews: 24

اسکول مالکان تعلیم عام کرنے کے بجائے دولت کمانے کے چکر میں لگے ہیں، لاکھوں بچوں کا مستقبل دائو پر لگ گیا
کراچی( پ ر) حقوق انسانی کی تنظیم صارم ویلفیئرٹرسٹ کی جانب سے پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کو سنجیدگی سے اس مسئلے کو دیکھنا ہوگا تاکہ لاکھوں‘ ہزاروں بچوں کا مستقبل دائو پر نہ لگ سکے‘چیئرمین ٹرسٹ صارم برنی نے کہا کہ کسی مہذب انسانی معاشرے کی بنیاد’’ تعلیم ‘‘ ہر دور میں انسان کی سماجی‘ اخلاقی اور معاشی ترقی کی زینہ رہی ہے اس کی اہمیت اور خصوصیت سے کرہ ارض کے تمام باشعور انسان انفرادی اور اجتماعی طور پر آگاہ ہیں‘ کیوں کہ ان میں اس کا شعور ادراک ہی تعلیم کی بدولت ہے‘ بطور پاکستانی ہم تعلیم کے حوالے سے شروع سے عدم دلچسپی کا شکار ہیں جس کا خمیازہ ہم جہالت‘ غربت‘ انتہاء پسندی‘ عدم برداشت‘ محرومیوں اور پسماندگی کی صورت میں بھگت رہے ہیں جبکہ آج موجودہ حالات میں ملک میں تعلیم کو تجارت بنادیا گیا ہے‘ پرائیویٹ اسکول مالکان تعلیم عام کرنے کے بجائے دولت کمانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں ایسے ملک میں جہاں شرح تعلیم انتہائی نچلی سطح پر ہو وہاں تعلیمی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کسی طور ملکی مفاد میں نہیں ہوسکتا ہے۔