وزیراعلیٰ نے نجی اسکولوں کے معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹی بنادی

September 18, 2015 4:50 pm0 commentsViews: 26

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اراکین پارلیمنٹ‘ تعلیمی ماہرین‘ اور معززین پر مشتمل ایک نگرانیکمیٹی تشکیل دے دی ہے جو پرائیویٹ اسکول انسٹیٹیوشن کنٹرول ایکٹ کے تحت نجی اسکولوں کی ورکنگ کو یقینی بنائیگی اور نجی اسکولوں سے متعلق معاملات کی نگرانی بھی کریگی‘ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ انتظامیہ کو پرائیویٹ اسکول انسٹیٹیوشن کنٹرول ایکٹ پر نظر ثانی کرنے اور ایکٹ میں پائی جانیوالی خامیوں کو دور کرنے اور قواعد و ضوابط پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دیںانہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم کو نجی اسکولوں کی انتظامیہ کا فوری طور پر اجلاس طلب کرنے اوراچانک بڑھائی جانیوالی فیسوں سے طلباء کے والدین کو نجات دلانے کے احکامات دیئے۔ یہ احکامات انہوں نے جمعرات کو تحریک انصاف کے وفد سے بات چیت کے دوران دیئے۔

Tags: