پرائیوٹ اسکولز بے لگام گھوڑے کی مانند ہیں، عارف علوی

September 18, 2015 4:51 pm0 commentsViews: 29

فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کرکے والدین کو مشکل میں ڈال دیا گیا، وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور صوبائی چیف آرگنائزر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ اسکول مالکان نے فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے والدین کو مشکل میں ڈال دیا ہے‘ اگر فیسوں میں اضافہ کرنا ہے تو قانون کے تحت کیا جائے‘ پرائیویٹ اسکولز بے لگام گھوڑے کی مانند ہیں‘ اپنی مانیاں بچوں کے والدین پر مسلط کررہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ‘حفیظ الدین اور ڈاکٹر سیماء ضیاء بھی موجود تھیں‘ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کچھ اسکولوں کی فہرست ہمارے پاس موجود تھیں جنہوں نے فیسوں میں اضافہ کیا ہے‘ وہ فہرست ہم نے وزیراعلیٰ سندھ کے حوالے کی ہے اور ہم نے حکومتسے مطالبہ کیا ہے اگر اس معاملے پر ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔

Tags: