شرجیل میمن کا انکشافکراچی میں شادی ہالوں پر ایک جماعت کا قبضہ ہے‘

September 18, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 21

سابق سٹی ناظم مصطفی کمال کے دور میں غیر قانونی ہال تعمیر کئے گئے‘ سابق وزیر بلدیات
پرویز مشرف کے دور میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پی پی دور حکومت سے زیادہ رہی‘ کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے تحفظات بے معنی ہیں‘ انٹرویو
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے وزارت بلدیات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا پردہ فاش کردیا‘ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ان سے قبل وزیر بلدیات ماہانہ دس کروڑ روپے لیتا تھا‘ انہوں نے کہا کہ کراچی میں شادی ہالوں پر ایک جماعت کا قبضہ ہے‘ سابق ناظم مصطفی کمال کے دور میں غیر قانونی ہال تعمیر کئے گئے‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے جب وزارت بلدیات سنبھالی تو سب سے زیادہ کرپشن ٹی ایم اوز میں تھی‘ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پیپلز پارٹی کے دور حکومت سے زیادہ رہی اور پیپلز پارٹی کے دور میں بہت سے واقعات کے مجرم پکڑے گئے ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو ہمیشہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ ہمارے دور میں نواز شریف نے کرپشن کے تمام کیسز پراسٹے آرڈر لے رکھا تھا اور حکومت میں آتے ہی تمام کیسز سے بری ہوگئے۔ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے تحفظات لایعنی ہیں جہاں بھی سزا یافتہ افراد موجود ہوں وہاں کارروائی ہونی چاہئے۔

Tags: