امیتابھ بچن اور شاہ رخ امریکہ سمیت 8 ممالک میں تلاشی کے بغیر داخل ہوسکیں گے

September 18, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 20

بھارتی حکومت نے امریکہ کو VIP شہریوں کی فہرست فراہم کردی
وی آئی پی شخصیات کی فہرست میں دونوں فنکاروںکے نام بھی شامل ہیں
کینڈا‘ ہالینڈ‘ جنوبی کوریا‘ جرمنی اور برازیل ایئر پورٹ پر تلاشی نہیں ہوگی
مجھ سے پہلے کے وزیر بلدیات ماہانہ 10 کروڑ رشوت لیتے تھے
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رخ خان امریکہ سمیت8 ممالک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پربغیر تلاشی کے داخل ہوسکیں گے‘ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رخ خان کی فلموں کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں ان کی ایک جھلک کیلئے بے تاب ہوتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے امریکہ کو اپنے کئی وی وی آئی پی شہریوں کی لسٹ فراہم کی ہے جنہیں امریکہ سمیت8 ممالک میں گلوبل انٹری پروگرام کے تحت بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر رعایت دی جائیگی جب کہ اس فہرست میں سابق بھارتی صدر اور وزرائے اعظم سمیت تاجر بھی شامل ہیں تاہم اس فہرست میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے نام بھی موجود ہیں۔ گلوبل انٹری پروگرام کے تحت بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ خان کو امریکہ‘ کینیڈا‘ ہالینڈ‘ پاناماجنوبی کوریا‘ جرمنی‘ پیرو‘ میکسیکو اور برازیل کے ایئر پورٹس پر بغیر کسی تلاشی کے جانے کی اجازت ہوگی۔ واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان ‘عامر خان سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل اور سابق سفارتکار ہردیپ سنگھ پوری کو امریکی ہوائی اڈوں پرمشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Tags: